
مہوش حیات تمغہ امتیاز کے بعد ایک اور تنازع میں پھنس گئیں،عامر لیاقت حسین کی اداکارہ پر تنقید
لوڈ ویڈنگ میں میری رضا مندی کے بغیر میرے کردار کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، بطور فنکارہ آپ نے فلم میں کام کیا اور اس بکواس کو روکنے میں ناکام رہیں،کیا مجھے آپ پر مقدمہ نہیں کردینا چاہئے، پاکستانی اینکر
ہفتہ 16 مارچ 2019 17:11

(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کو جب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے،مہوش حیات نے خود پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا کر آپ کو شرمی آنی چاہئے ‘۔
تاہم مہوش حیات کو یہ تنقید اس وقت الٹی پڑگئی جب پاکستانی اینکر اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا آپ کی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘میں میری رضامندی کے بغیر میرے کردار کو بالکل غلط انداز میں پیش کیاگیا اور مجھے بدنام کیاگیا آپ کی پوری فلم میرے ہی ارد گرد گھوم رہی تھی۔ بطور فنکارہ نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ آپ اس بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں لہٰذا مجھے آپ پر مقدمہ نہیں کردینا چاہئے، بہت شرم کی بات ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیا کا اپنے تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرنے کا انکشاف
-
سوشل میڈیا استعمال کرنے کا زیادہ شوق نہیں، اداکارایوب کھوسو
-
میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی اداکارہیریسن فورڈ
-
یکطرفہ محبت انسان کو تباہ کر دیتی، میں زندہ مثال ہوں، شمعون عباسی
-
اداکارہ مہربانو کی نامناسب لباس میں بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل
-
چاہت فتح علی خان کا خود کو نمبرون گلوکار قرار دیے جانے کی ویڈیو وائرل
-
استادنصرت فتح علی خان کی برسی 16 اگست کو منائی جائے گی
-
نئی پنجابی فلم ’’سربالا جی‘‘ 8 اگست سے پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
لاکھوں دلوں پر راج کرنیوالی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
-
شہناز گل کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل
-
تمنا بھاٹیا کا تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرنے کا دعوی
-
انڈسٹری میں قدم جماتے زائد وزن کے سبب دبائو کا سامنا رہا، درفشاں سلیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.