پیپلز پارٹی قیادت کو راولپنڈی میں نشانہ بنانا نئی بات نہیں، خورشید شاہ

کبھی راولپنڈی میں ہمیں سولی پر چڑھایا تو کبھی سرعام قتل کیا ،جھوٹے مقدمات کی نئی سیریز ماضی کی طرح ناکام ہوگی ، رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 16 مارچ 2019 20:26

پیپلز پارٹی قیادت کو راولپنڈی میں نشانہ بنانا نئی بات نہیں، خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو راولپنڈی میں نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ کبھی ہمیں راولپنڈی میں سولی پر چڑھایا گیا تو کبھی سرعام قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف نیب مقدمات کی راولپنڈی منتقلی کے ردعمل میں بیان میں دیا۔

انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر دیوار سے لگانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ہماری جماعت کی جمہوری و آئینی جدوجہد دبائی نہیں جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو راولپنڈی میں نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے پہلے بھی ہمیں راولپنڈی میں کبھی سولی پر چڑھایا گیا تو کبھی سرعام قتل کیا گیا ،جھوٹے مقدمات کی نئی سیریز بھی ماضی کی طرح ناکام ہوگی ۔