مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد خطہ میں جو تعمیر ترقی کے میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں وہ مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے‘راجہ نصیر احمد خان
وزیراعظم کے پروگرام کے تحت ہر حلقہ انتخاب میں بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص ہیں
اتوار 17 مارچ 2019 14:15
(جاری ہے)
وزیراعظم کے پروگرام کے تحت ہر حلقہ انتخاب میں بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز مختص ہیں موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر میں پہلی بار نظام حکومت میں ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے عرصہ اقتدار کے دوران تعمیر وترقی کے جو کام کیے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آمدہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر بھار ی منڈیٹ سے کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائے گی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے آئینی و دیگر معاملات کو درست کر د یا ہے موجودہ حکومت کی کارکردگی دیکھ کر عوام مسلم لیگ ن میں شامل ہور ہے ہیں جماعت میں شامل ہونے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو ں گے افواج پاکستان کی موجودگی میں بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہو سکتے نیوزی لینڈ مساجد میں نمازیوں کی شہادتیں امت مسلمہ کے لیے لمحہ ہ فکریہ ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا -ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہنسہ پلیراں ،پوراں میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی کے لیے موجودہ حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی ، گڈ گورننس اور مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کی ترجیحات ہیں موجودہ حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی سربراہی میں گڈ گورننس میرٹ کی بحالی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کوشاں ہے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتیاں ، پبلک سروس کمیشن کی فعالیت سمیت خطہ کے اندر انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت آزاد کشمیر کے کونے کونے میں تعمیر و ترقی کا عمل یکساں جاری ہے این ٹی ایس اور صاف شفاف پبلک سروس کمیشن سے نوجوانوں کا اصل ٹیلنٹ سامنے آیا ہے آزاد کشمیر میں تعلیم اور صحت عامہ کے نظام میں جو اصلاحات لائی ہیں اس سے بلا تخصیص لو گ استفادہ حاصل کر رہے ہیںانہوں نے کہا آزادکشمیرکواضلاع سے اضلاع تک ملانے والی سڑکوںکومعیاری بنایاجارہاہے جس سے لوگوںکوبہتری سفری سہولیات میسرہونگی اس سے آزادکشمیرکی معیشت پربھی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں تین افراد گرفتار کر لیا گیاہے . ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
-
جرمنی نے یوکرین کو روس میں اہداف نشانہ بنانے کی اجازت دے دی
-
وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا ‘وزیراعظم کے دورہ چین کی وجہ سے بجٹ کی تاریخ بدلی گئی ہے
-
وزیرِداخلہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
-
بھارتی ریاستوں بہار اور اڑیسہ میں گرمی کی شدت سے 15 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے
-
اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں کے پی ٹی کا کردار انتہائی کلیدی ہے۔ گورنرسندھ
-
میں آخر کار اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کررہی ہوں، ملالہ
-
انتخابی مہم میں اے آئی ٹیکنالوجی کالزاستعمال کرنے پر صدر بائیڈن کے سیاسی مشیر کے خلاف فردجرم عائد
-
موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان میں ’آم کی فصل خراب کر دی‘
-
ملک بھر میں قیامت خیز گرمی جاری‘ دادو اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
-
عمران خان کو جیل میں وہ سہولیات میسر نہیں جن کی فہرست جیل انتظامیہ نے عدالتوں میں پیش کی ہے.علیمہ خان
-
قومی انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے استعفیٰ دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.