Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی مدد کرنے کی اپیل کرنے والی بزرگ خاتون سے ویڈیو کال پر بات

آپ کی ویڈیو دیکھی مجھے بہت دکھ ہوا،آپ کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم عمران خان نے انتظامیہ کوخاتون کی خواہش کے مطابق سہولت دینے کی فوری ہدایت کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 مارچ 2019 10:39

وزیراعظم عمران خان کی مدد کرنے کی اپیل کرنے والی بزرگ خاتون سے ویڈیو ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء) گذشتہ روز اردو پوائنٹ نے ایک بزرگ خاتون کی خبر دی تھی جو کہ وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے آج خاتون کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری مدد مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے خاتون سے ویڈیو کال پر بات کی اور کہا کہ آپ کی ویڈیو دیکھی تو مجھے بہت دکھ ہوا۔

ہم آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔ خاتون نے پناہ گاہ منتقل ہونے سے انکار کیا اور کہا کہ شوہر کی قبر یہیں پر ہے اس لیے رہنے کے لیے چھت بھی یہیں پر دی جائے۔وزیراعظم عمران خان نے نسیم بی بی کی خواہش کے مطابق سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔بزرگ خاتون نے بھی مدد کی یقین دہانی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک بوڑھی خاتون عمران خان سے اپیل کر رہی ہے کہ اس کا میاں دنیا سے جا چکا ہے اور اس کے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے اس لیے وہ جنگل میں رہنے پر مجبور ہے، بوڑھی خاتون نے بتایا کہ مین دو بار سرکاری دفتر جا چکی ہوں لیکن اسکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، خاتون نے کہا کہ عمران خان ہمارا بادشاہ ہے اس لیے میں اس سے کہہ رہی ہوں کہ میری مدد کرے، میں جنگل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوں ، بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے میں جنگل میں رہ رہی ہوں لیکن میں یہاں چوری نہیں رہ رہی بلکہ جنگلات کے افسر سے اجازت لے کر رہ رہی ہوں۔

خاتون نے وزیر اعظم سے مدد کی امیل کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو ووٹ دیا لیکن اب آپ غریبوں کا خیال نہیں کرتے، عورت نے وڈیو میں کہا کہ ”عمران خان میری مدد کرو“۔ وڈیو میں عورت کی جھونپڑی بھی دیکھی جا سکتہ ہے جو کھلے آسمان کے نیچے چند سرکنڈوں کو جوڑ کر ان پہ پولی تھین کے پھٹے پرانے شاپر ڈال کر بنائی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات