اسلامک ايجوکيشن کميٹی کویت کے زیر اہتمام قرارداد پاکستان23 مارچ کے حوالے سے خصوصی تقریب

خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 11:45

اسلامک ايجوکيشن کميٹی کویت کے زیر اہتمام قرارداد پاکستان23 مارچ کے ..
کویت (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء) تعارفی پروگرام اسلامک ايجوکيشن کميٹی کویت اور قرارداد پاکستان23 مارچ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کویت کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےقاری وجیہ الحسن نےاپنی پُرسوز آوازسےکيا۔

اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کے جنرل سیکٹری محمد انعام نے میزبانی کے فرائض کے ساتھ قرارداد پاکستان پر ابتدائی بات رکھی۔

اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کے نائب صدر حافظ حفیظ الرحمان نے جماعت اسلامی کا تعارف، روایات اورتبدیلی قیادت کے سنہری اصولوں پر مفصل بات رکھی۔

اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت شعبہ تربیت کے ذمہ دار جاوید اقبال نے اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کی تعارفی پریزینٹیشن بہت احسن طریقے سے پیش کی۔

(جاری ہے)

ریڈیو کویت کےکمپیئرعبدالله عباسی نے اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کے سال بھر کے کاموں کی زبردست انداز میں تعریف کی۔

میڈیا کے ذمہ دار ندیم اکبر نے اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کے کام کو سراہتے ہوئے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

صدر پاکستان کویت فرینڈشپ ایسوسی ایشن جناب رانا اعجاز نے اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کی سرگرمیوں کو سراہااور تاریخ پاکستان میں قربانیوں اور پاکستان کا مطلب کیاپر پُرمغز گفتگو فرمائی۔ آخر میں صدر ملک اخلاق نے اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اختتامی کلمات میں قرادادپاکستان کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کےنائب صدر مولانامحمدکمال نے دعائیہ کلمات سےپروگرام کا اختتام کیا، پروگرام کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔