امریکا کے سابق صدر کی بیٹی کو نیوزی لینڈ سانحہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی

نیوزی لینڈ میں قتلِ عام آپ جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا،آپ جیسے لوگ ہی دوسروں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ نوجوان طالبہ چیلسی کلنٹن پر برس پڑیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 مارچ 2019 12:02

امریکا کے سابق صدر کی بیٹی کو نیوزی لینڈ سانحہ کی یاد میں منعقدہ تقریب ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں 50 افراد کے قتل کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن کو شرکت مہنگی پڑگئی، طلبہ نے الزام عائد کیا کہ نیوزی لینڈ میں قتلِ عام چیلسی جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب کے موقع پر چیلسی کلنٹن آئیں تو ایک طالبہ لین دیوک نے انہیں گھیرلیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں پچاس افراد کی موت کا ذمہ دار اِن جیسے ہی لوگ ہیں جو لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔

چیلسی امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی بیٹی ہیں، چیلسی کلنٹن نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ طالبہ ایسا محسوس کررہی ہے جس پر قریب کھڑے مرد طالبعلم نے مشتعل انداز میں سوال کیا کہ ایسا محسوس کرنے پر معافی کا مطلب کیا ہوتا ہے؟۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے۔

کلنٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ الہان عمر نے یہودیوں کے خلاف زبان استعمال کی تھی۔چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیا اور کہا کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔جب کہ چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپکے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیاہے اور کہاہے کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔خیال رہے دو روز قبل کرائسٹ چرچ کی دو مسجد میں دہشتگرد نے 50 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جب کہ حملے کے نتیجے میں کئی نمازی ابھی تک زخمی حالت میں ہیں۔