خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، پیپلز پارٹی

نومبر 2018 کا سروے آج کے معاشی اقتصادی حالات اور گڈ گورنس کے دعووں کی مکمل نفی ہے، نیر بخاری عوم غربت کی لکیر سے مزید نیچے اور حکمران ٹولہ امارت کی بلند سطح پر ہے، خالی نعروں سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، بیان

پیر 18 مارچ 2019 16:17

خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ نومبر 2018 کا سروے آج کے معاشی اقتصادی حالات اور گڈ گورنس کے دعووں کی مکمل نفی ہے۔

نیر بخاری نے کہاکہ عوام غربت کی لکیر سے مزید نیچے اور حکمران ٹولہ امارت کی بلند سطح پر ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ خالی نعروں سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے۔نیر بخاری نے کہاکہ چھ ماہ میں مہنگائی میں 200 فی صد اضافہ ہوا ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ جی ڈی پی گروتھ تین فیصد پر آگئی ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ افراط زر 8.5 فیصد کی چار سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہاکہ تاجر مخالف پالیسیوں کی وجہ سے تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس خسارہ ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کے سونامی میں غوطے کھا رہے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ وزیر خزانہ مزید مہنگائی سے قوم کی چیخیں نکالنے کے بیانات دے رہے ہیں۔

نیر بخاری نے کہاکہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعویدار سٹیٹ بنک پورٹ سے مکمل بے نقاب ہو چکے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ چھت اور روزگار سے محروم لاکھوں خاندان حکمرانوں کو بد دعائیں دیتے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ جان بچانے والی دوائیاں نادار اور غریب مریضوں کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ دھمکیوں سے خوفزدہ صنعتکار اور تاجر بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔