وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چین پہنچنے پر شاندار استقبال

پیر 18 مارچ 2019 16:17

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چین پہنچنے پر شاندار استقبال
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی3 روزہ دورے پر چین پہنچے تو چینی سفیر، چین میں پاکستان کے سفیر اور سفارت خانے کے عملے نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے ، مذاکرات میں سی پیک سمیت دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور خطے میں امن صورتحال اورکثیرجہتی امورمیں دوطرفہ تعاون پر بھی بات ہوگی۔دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔