کراچی،قائمہ کمیٹیوں کیلئے انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان اور ایم ایم اے کا اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لینے کافیصلہ

پیر 18 مارچ 2019 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) قائمہ کمیٹیوں کیلئے انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان اور ایم ایم اے کا اپوزیشن کی نمائندگی کرتیہوئے حصہ لینے کافیصلہ،تحریک لبیک اور ایم ایم اے کے اراکین قائمہ کمیٹی کے انتخابات کیلئے کاغذات جمع کروادیئے تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کے اجلاس میں ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر سید عبدالرشید اور تحریک لبیک کے مفتی قاسم فخری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ مجھے قائمہ کمیٹی کیلئے ٹی ایل پی اراکین مفتی قاسم فخری اور محترمہ ثروت نے نامزد کیاہیمیں نے ٹی ایل پی کے مفتی قاسم فخری اور یونس سومرو کو نامزد کیاہے اپنا ووٹ تحریک لبیک کے اراکین کو دوں گاپیپلز پارٹی ،ایم کیوایم ،تحریک انصاف اور جی ڈی اے سے مجھے ووٹ دینے کی درخواست کرتا ہوںسندھ اسمبلی کے بزنس کو چلانے کیلئے بحیثیت اپوزیشن کردار ادا کرینگے سندھ اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہیں سندھ اسمبلی میں وفاقی حکومتی اتحاد سے ایم ایم اے کاکوئی تعلق نہیں ۔# #h#