ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر لال باز خان کی میٹرک کے مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ

پیر 18 مارچ 2019 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء)ضلع ہنگو میں نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر لال باز خان نے ضلع ہنگو میں میٹرک کے مختلف امتحانی سنٹروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر نے سب سے پہلے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 ہنگو میں امتحانی سنٹر میں امتحانی ہال میں موجود اساتذہ کے کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ طلبہ قوم کے مسقبل ہیں اور نقل سے پرہیز کریں۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ آج کا دور مقابلے کا دور ہے آپ اپنے محنت سے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں۔