ہماری زندگیوں کی رونق اور خوبصورتی رسول اللہ ک ہی بدولت ہے،زندگیوں میں آقا ریم کی ناموس اور ختم نبوت پر حملہ ہو تو ہماری زندگیاں بے کار ہیں،پیر اعجاز اشرفی

پیر 18 مارچ 2019 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ میں ہفة وار لبیک یا رسول اللہ اجتماع میں صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری زندگیوں کی رونق اور خوبصورتی رسول اللہ ک ہی بدولت ہے۔ اور اگر ہماری زندگیوں میں آقا ریم کی ناموس اور ختم نبوت پر حملہ ہو تو ہماری زندگیاں بے کار ہیں کیونکہ خالق کائنات اللہ تعالی اپنے نب کی شان و عزت میں کمی کرنے والے کو کتاب لاریب قرآن مجید میں دائمی عذاب کا مستحق قرار دیا ہے۔

اجتماع میں صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے سلسلہ اشرفیہکے عظیم روحانی پیشوا مخدوم المشائخ مفتی سید محمد مختار اشرف الاشرفی الجیالانی رحمة اللہ علیہ سرکار کلاں کے سالانہ عرس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے ان ی دیینی ملی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا مخدوم المشائخ مفتی سید محمد مختار اشرف الاشرفی الجیالانی رحمة اللہ علیہ سرکار کلاںنے لاکھوں غلامان رسول کو حلقہ عشق و مستی میں داخل فرما کر غلامی رسول کا سبق عظیم پڑھایا۔

(جاری ہے)

آج بھی آپ کے شاگرد آپکے خلفاء مریدین معتقدن محبین ماننے والے پاکستان سمیت پوری دنیا میں امریکہ ، افریقہ یورپ، مڈل ایسٹ ، اشیاء کے ممالک میں دین کی خدمت میں پیش پیش نظرآتے ہیں انہوں نے کہا مخدوم المشائخ مفتی سید محمد مختار اشرف الاشرفی الجیالانی رحمة اللہ علیہ سرکار کلاں کی علمی عملی خدمات کو ہمیشہ روشن کارنامہ کی صورت میں یا د رکھا جائے گا۔

اجتماع میں صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے نوزی لینڈ کے پچاس سے زائدمسلمانوں ک شہادت پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ عالم عدالت اس واقعہ کا از خود نوس لے کر فوری عالمی جیوڈیشیلی انکوائیی کر کے اس واقعہ میں جتنے بھی شر پسند عناصر ملوث ہیں ان سب کو سامنے لاکر کارواء کی جائے اور پوری دنیا کے لئے عبرت کا نشان بنایا جائے انہوں نے کہا یہ حملہ نیوزی لینڈ کے مسلمانوں پر نہیں بلکہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ ہے۔ اسلئے اقوام متحدہ کو اپنا کلیدی رول فوری ادا کرنا ہوگا۔ جسسے کڑوروں مسلمان جو یورپ میں ہیں اپنے آپ کو غیر محفوظ نہ سمجھیں۔