نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے

وزیراعظم نے اپنی جان قربان کرنے والے شہید نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 11:13

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے
کرائسٹ چرچ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ۔2019ء) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے کہا ہے کہ حملہ آور دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند ہے. تفصیلات کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا‘ممبران نے سانحے کے سوگ میں ایک منٹ خاموشی اختیارکی گئی. وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے پارلیمنٹ سے خطاب کا آغاز ”اسلام وعلیکم“ سے کیا اور سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا‘نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مساجد میں موجود مسلمانوں کو دہشت گرد سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے شہید نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کیا.

(جاری ہے)

جیسنڈا ایرڈن نے حملہ آور کو دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی. نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ملک میں ہائی الرٹ برقرار ہے. نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے حملہ آور کا نام لیے بغیر اسے دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند سے مخاطب کیا.

جیسنڈا آرڈن نے دہشت گرد کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے افغان شہری عبد العزیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی. نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے حملہ آور کا نام لیے بغیر اسے دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند سے مخاطب کیا. جیسنڈا آرڈن نے دہشت گرد کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے افغان شہری عبد العزیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی.