یمنی مشیر دفاع مصر میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مصری پراسیکیوٹری جنرل نے موت کا سبب بننے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا

منگل 19 مارچ 2019 12:50

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) یمن کے وزیر دفاع کے کے مشیر میجر جنرل عبدالقادر العمودی سوموار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فیصل الجیزہ کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری پراسیکیوٹری جنرل نے یمنی عسکری عہدیدار کی موت کا سبب بننے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سھل حمزہ کے مقام پر میجر جنرل عبدالقادر العمودی گیس کے سیلنڈروں سے لدی ایک گاڑی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

سڑک پر یمنی وزارت دفاع کے مشیر بھی موجود تھے۔ وہ جیسے ہی اپنی کار کی طرف مڑے تو گیس لینڈر والی گاڑی سے ٹکراگئے۔ الجیزہ کے سیکیورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل مصطفیٰ شحاتہ نے بتایا کہ یمنی مشیر دفاع کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گیا جہاں وہ کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گئے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یمی فوجی عہدیدار قاہرہ میں ضروری گھریلو سامان خرید کرنے جا رہے تھے کہ اس دوران غلطی سے گاڑی نے انہیں کچل ڈالا۔ واقعے کے فوری بعد پراسیکیوٹری جنرل کی ہدایت پر گاڑی کے ڈرائیورکو گرفتار کرکے چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔