Live Updates

گورنر محمد سرور سے رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 19 مارچ 2019 18:07

گورنر محمد سرور سے رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی ملاقات، مختلف امور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور ان کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات