اوبر کی جانب سے پارٹنر ڈرائیورزکے لیے منعقدہ پہلے ایکسپو کی شاندار پذیرائی

منگل 19 مارچ 2019 18:36

اوبر کی جانب سے پارٹنر ڈرائیورزکے لیے منعقدہ پہلے ایکسپو کی شاندار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) رائیڈرز اور ڈرائیورز کا مسلسل رابطہ قائم کرنے والی عالمی اسمارٹ فون ایپ اوبر نے ایکسپو سینٹر میں اپنے پارٹنر ڈرائیورز اور ان کی فیملیز کے لیے شاندار اوبرجہان ایکسپو کا اہتمام کیا ۔ اس ایونٹ کا مقصد اپنے پارٹنر ڈرائیورز کی جانب سے لاکھوں رائیڈرز کو محفوظ اور قابل اعتماد رائیڈز کی فراہمی پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔

ایکسپو میں پارٹنر ڈرائیورز اور ان کی فیملیز کو شاندار تفریح فراہم کرنے کے لیے میوزک ، کھانے اور مختلف سر گرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔ اوبر پاکستان کے اس اقدام کا مقصد اپنی کمیونٹی کو ان کی خدمات پر خراج تحسن پیش کر نا ہے ۔ اوبر ایکسپو دنیا بھر کے شہروں میں سالانہ ایونٹ کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں لندن ، قاہرہ اور نیروبی جیسے شہر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں اس ایونٹ کی شاندار پزیرائی کے بعد اس خطے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اوبر نے پاکستان میں اس ایونٹ کا اہتمام کیا ۔ پاکستان میں سب سے پہلے اوبرجہان کے موقع پر حاضرین کو بہترین تجر بہ فراہم کرنے کے لیے کارپو ریٹ اور نجی پارٹنرز نے بھی اس ایونٹ میں حصہ لیا جن میں Xiaomi, Pakwheels, Carfirst, Jubilee Insurance, Servis Tyres, Zic Oil, Osaka Batteries, Honda Atlas, Bank Alfalah, TPL Trakker, Ecopower, Punjab Skills Development Fund, Motorway Police اور Rescue 1122 شامل تھے ۔

ایونٹ میں پارٹنرز کی شراکت داری میں فوڈ کورٹ ، گیمینگ سیکشن ، بچوں کے لیے پلے ایریا اور Pakwheels کی جانب سے خصوصی آٹو شو کا انعقاد کیا گیا ۔پارٹنرز کو "اوبر جہان" میںمختلف پراڈکٹس پر ڈسکائونٹس ، تحائف اور شاندار سر گرمیاں فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر اوبر پاکستان کے جنرل منیجر ، صفی شاہ نے ایونٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا "اس ایکسپو کا مقصد پارٹنر ڈرائیورز کو ان کی آمدن سے بڑھ کر بہترین تجر بہ فراہم کرنا ہے اس لیے ہم نے سال کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور اپنے پارٹنر ڈرائیورز اور ان کی فیملیز کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں ان کو ایک پورا دن بھر پور تفریح فراہم کی گئی ۔

اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے میں اپنے حکومتی، کارپوریٹ اور آٹو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام پارٹنرز کا خصوصی شکر یہ ادا کرتا ہوں ۔"اوبر جہاں ایکسپو کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خاتون پارٹنر ڈرائیور مہرین نے کہا -"میں اوبر فیملی کا حصہ بننے پر نہات خوش ہوں ۔اس پلیٹ فارم نے مجھے نہ صرف معاشی مواقع فراہم کیے ہیں بلکہ مجھے اس قابل بنایا ہے کہ میں دوسرے لوگوں کو ان کے سفر میں معاونت فراہم کر رہی ہوں ۔

اس طرز کے ایونٹ سے پارٹنر ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کر نا انتہائی خوش آئند بات ہے "ایونٹ کا اختتام میوزکل کنسرٹ میں ابرا الحق کی شاندار پر فارمنس سے ہوا ۔پورا دن جاری رہنے والے اس ایکسپو میں20,000سے زائد افراد نے شر کت کی ۔اوبر پاکستان گزشتہ دوسال سے پاکستانیوں کو لاکھوں معاشی مواقع اور سفر کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ اوبر اپنی شاندارپراڈکٹس موٹو ، آٹو اور گاڑیوں کے ذریعے لوگوں کو سفر کی سستی اور قابل رسائی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے ۔