سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام علاج معالجہ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہے ‘ذکر اللہ مجاہد
حکمرانوں کا ایجنڈا عوام کو بنیادی انسانی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے اپنی مراعات میں اضافہ کرنا ہے ‘ا میر جماعت اسلامی لاہور
منگل 19 مارچ 2019 19:12
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم ایس ثریاعظیم (وقف) ہسپتال بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء ،صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میںفری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصدغریب عوام کیلئے موذی بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ صحت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پہلے 8 مہینوںمیں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے ۔لوگ پہلے ہی ادویات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے جبکہ موجودہ حکومت نے ادویات کی قیمتیں مزید کئے گنا بڑھا کرعوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی فیسوں کی سکت نہ رکھنے والے غریب او ر متوسط طبقات کے لوگ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے ترس رہے ہیں۔ایک بیڈ پر تین تین مریض موجود ہیں جبکہ ہمارے حکمرانوں کا ایجنڈا عوام کو بنیادی انسانی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے بیرونی قرضہ جات حاصل کرنا اور اپنی مراعات میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضو ں اور ان کے لواحقین کے ساتھ کئے جانے والا توہین آمیز رویہ انسانیت کی تذلیل اور قابل مذمت ہے جس کے سدِباب کیلئے مؤثر قانون سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ میڈیکل کیمپ کے موقع پر 250 سے زائد مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی گئی اور 150 سے زائد مریضوں کا بلڈشوگر چیک کیا گیا اور 100 سے زائد مریضوں کو ایکسر ے اور الٹراسائونڈ کی سہولیات فراہم کی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.