صدر مملکت سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش کی
سینیٹ آئین کے حقیقی خاکے کا آئینہ دار ہے جہاں ارکان پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر قومی و عوامی دلچسپی کے امور پر قانون سازی کرتے ہیں، عارف علوی سینیٹ نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی پر اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے، محمد صادق سنجرانی
منگل 19 مارچ 2019 19:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس دانستہ طور پر گوادر میں منعقد کئے گئے تاکہ اس بات کو تقویت ملے کہ گوادر بہت جلد علاقائی اقتصادی و تجارتی محور بننے جا رہا ہے۔
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے صدر کو بتایا کہ سینیٹ نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی پر اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے سینیٹ کی قانون سازی کے حوالہ سے کامیابیوں کو بھی نمایاں کیا جن میں فاٹا اور پاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے، خواتین، بچوں، خواجہ سرائوں اور تارکین وطن کے حقوق کے حوالہ سے قانون سازی اور بلاسود قرضوں تک رسائی سے متعلق قانون سازی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کا اجلاس 13 مرتبہ منعقد ہوا جن میں 111 ایام کار اور 78 نشستیں تھیں، اوسطاً حاضری 64.46 فیصد رہی، کل 28 پرائیویٹ ممبرز بل، 15 حکومتی بلز اور 7 آرڈیننسز متعارف کرائے گئے۔ صدر مملکت نے چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کو سراہا جن کے نتیجہ میں خصوصی کمیٹی برائے کشمیر 10 سال کے عرصہ کے بعد پارلیمانی کمیٹی بن گئی جو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر مشتمل ہے۔ صدر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ کمیٹی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حتمی تصفیہ تلاش کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.