Live Updates

نواز شریف جس ہسپتال سے چاہیں علاج کروائیں بیرون ملک سے فزیشن منگوانا چاہتے ہیں تو حکومت تعاون کرے گی، ڈاکٹر یاسمین راشد

سپریم کورٹ کا نواز شریف سے متعلق جو فیصلہ ہو گا. قبول کریں گے،صوبائی وزیر صحت

منگل 19 مارچ 2019 22:16

نواز شریف جس ہسپتال سے چاہیں علاج کروائیں بیرون ملک سے فزیشن منگوانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ نواز شریف جس ہسپتال سے چاہیں علاج کروائیں بیرون ملک سے فزیشن منگوانا چاہتے ہیں تو حکومت تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ملاقات میں محکمہ صحت کے تینوں سیکرٹریز بھی موجود تھے ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ عدالت عالیہ میں ہیلتھ سے متعلق کیسز کے کو جلد نمٹایا جائے ملاقات کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف پاکستان کے جس ہسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم حاظر ہیں.

نواز شریف علاج نہیں بلکہ باہر جانا چاہتے ہیں. ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ سب کے سامنے ہے کہ نواز شریف یہاں علاج کیوں نہیں کرانا چاہتی. نواز شریف کو طبی سہولیات دینے کے لیے جیل میں ڈاکٹر اور تمام عملہ موجود ہی.وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی مرضی کے مطابق ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کی پیشکش کی ہی. نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں.ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک سے فزیشن منگوانا چاہتے ہیں تو تیار ہیں انہوں نے کہ سپریم کورٹ کا نواز شریف سے متعلق جو فیصلہ ہو گا. قبول کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات