شہباز شریف صاحب کو لگتا ہے آج بھی تمام حکومتیں ان کی حکومت کی طرح قانون کے برخلاف کام کرتی ہیں،عثمان بزدار

ماضی میں مخالف پارٹیوں کے قیدیوں کو ہر طرح کی اذیتیں دی جاتی تھیں،طبی سہولیات تو کُجا، انکے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتاتھا ض*جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے جو ضرور کروائی جائے گی )حکومت پنجاب جیل مینوئل کے مطابق دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کرتی رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ٹویٹ

منگل 19 مارچ 2019 23:30

شہباز شریف صاحب کو لگتا ہے آج بھی تمام حکومتیں ان کی حکومت کی طرح قانون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ شہباز شریف صاحب کو لگتا ہے کہ آج بھی تمام حکومتیں ان کی اپنی ماضی کی حکومت کی طرح قانون کے برخلاف کام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں مخالف پارٹیوں کے قیدیوں کو ہر طرح کی اذیتیں دی جاتی تھیں، طبی سہولیات تو کُجا، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتاتھا۔

وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اس کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت نے بطور قیدی آپ کے حقوق سے بڑھ کر سہولیات فراہم کیں۔جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے جو ضرور کروائی جائے گی،حکومت پنجاب جیل مینوئل کے مطابق دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کرتی رہے گی۔ یقین رکھیے ہمارا رویہ آپ کے رویے سے بہتر رہے گا-