حکومت دیہی اور شہری علاقوں کے مابین رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے ‘مخدوم ہاشم جواں بخت
رنگ روڈ پروجیکٹ جہاں لاہور میں ٹریفک کے بہائو پر کنٹرول میں معاون ثابت ہو گی وہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کا بھی سبب بنے گی رابطہ سڑکوں کی تکمیل سے حکومت کا مقصد محض تجارتی مقاصد کا حصول نے بلکہ بین اضلاعی رابطوں میں آسانی اور مقامی ثقافتوں کا فروغ بھی ہے‘صوبائی وزیر خزانہ
بدھ 20 مارچ 2019 00:06
(جاری ہے)
آغا وقار جاوید نے اجلاس کو ایجنڈہ میں شامل دیگر نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ لاہور رنگ روڈ کا یہ جنوبی لوپ تقریبا 8 کلومیٹر پر مشتمل ہے جو ملتان روڈ پر اڈاپلاٹ سے شروع ہو کر مراکہ تک جاتا ہے جسے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کا ہے جسے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اجلاس کو منصوبہ کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رنگ روڈ کے اس حصہ کی تکمیل سے نہ صرف ملتان روڈ کے ساتھ منسلک ہو گی بلکہ گجرانوالہ سے آنے والی ٹریفک اور ملتان جانے والوں کے لیے بھی آسانی کا سبب بنے گی ۔ صوبائی وزیر نے سٹیرنگ کمیٹی کے دیگر ممبران کی متفقہ رائے سے منصوبہ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں کے مابین رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے تاکہ پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے مینڈیٹ کے حصول کویقینی بنایا جائے۔ رابطہ سڑکوں کی تکمیل سے حکومت کا مقصد محض تجارتی مقاصد کا حصول نے بلکہ بین اضلاعی رابطوں میں آسانی اور مقامی ثقافتوں کا فروغ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رنگ روڈ پروجیکٹ جہاں لاہور میں ٹریفک کے بہائو پر کنٹرول میں معاون ثابت ہو گی ہواں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کا بھی سبب بنے گی۔ اجلاس میں خانپور میں ماڈل مویشی منڈی، چنیوٹ میں سستے گھروں کی تعمیر اورمیانوالی تلہ کنگ چکوال روڈ، جھنگ شورکوٹ کبیر والہ روڈ اوراوکاڑہ ست گھراسیدوالہجڑانوالہ چک جھمرا ایکسپریس وے کی ڈوئل لائزیشن کے منصوبوں پر بھی بحث کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.