بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ سینٹر ڈویلپمنٹ بورڈ کا چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 20 مارچ 2019 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ملازمتوں کی دستیابی سے مربوط تربیتی پروگرام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ تربیت یافتہ افرادی قوت کو سوفیصد روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں اور عظیم تر قومی مفاد میں معیشت کا استحکام یقینی ہو سکے۔وہ منگل کو اپنے دفتر میں بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سید ممتاز علی شاہ نے واضح کیا کہ تربیتی پروگرام کی نصابی حکمت عملی کو مستحکم کرنا ضروری ہے تاکہ جدید تقاضوں کے تحت موثر انتظامات یقینی ہوسکیںاور ادارے موزوں طور پر تربیت یافتہ افرادی قوت کی خدمات سے بطریق احسن مستفید ہوسکیں اجلاس میں جے پی ایم سی، جناح میڈیکل یونیورسٹی ،محکمہ صحت ،زراعت آبپاشی، فشریز اور لائیواسٹاک سمیت سرکاری شعبے کے دس اور نجی شعبے کے 217 اداروں کے تربیتی پروگرام کی منظوری دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کے زیراہتمام اب تک تین لاکھ 77 ہزار افراد کو مختلف نوعیت کے 400 شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ 2019-18 20کے تربیتی پروگرام کے تحت سرکاری شعبے میں حالات 11760 اور نجی شعبے میں تیرہ ہزار افراد کو ایک سے دو سال کی مدت میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے اجلاس میں صنعتی اداروں کی تحقیق/ ریسرچ کا فیصلہ بھی کیا گیا چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ اس سلسلے میں تند ہی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی وقت کی اہم ضرورت ہے اجلا س میں سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اور سیکرٹری محنت سمیت کے افسران نے بھی شرکت کی۔