کراچی ،دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث سیلم بلجیم نیٹ ورک کی ٹارگٹ کلرٹیم کی گرفتاریوں میں اہم پیشرفت

رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ایک اور ملزم نعیم اختر عرف علی عرف پتی کو گرفتار کرلیا

بدھ 20 مارچ 2019 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث سیلم بلجیم نیٹ ورک کی ٹارگٹ کلرٹیم کی گرفتاریوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ایک اور ملزم نعیم اختر عرف علی عرف پتی کو گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نعیم اختر عرف علی عرف پتی نے سلیم بلجیم کی ہدایت پر اس ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دورانملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مورخہ 11فروری 2019 کو ایم کیوایم پاکستان کے یوسی آفس سیکٹر 11-Dنیو کراچی میں ہونے والی فائرنگ میں ملوث ہے۔ اس فائرنگ کے واقعے میں ایم کیوایم پاکستان کا ایک کارکن شکیل انصاری جاں بحق جبکہ اعظم زخمی ہوگیاتھا۔ واضح رہے کہ اس ٹارگٹ کلرٹیم کے 9ملزمان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔