شہباز شریف کی نئی جائیدادیں سامنے آگئیں، دوبارہ جیل جانے کا امکان
شہباز شریف کی دونوں بیویوں کی جائیدادوں کی تفصیلات نیب کو موصول، سابق وزیراعلیٰ نے تہمینہ درانی کو 8جائیدادیں تحفے میں دیں
عثمان خادم کمبوہ منگل 19 مارچ 2019 22:07
(جاری ہے)
نیب کے مطابق نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت22کروڑ 56لاکھ سے زائد ہے اس کے علاوہ انکے پاس قصور فیروزوالا میں810کنال زرعی اراضی بھی ہے جس کی مالیت صرف 26لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے ریکارڈ کے مطابق نصرت شہباز کے رمضان شوگر مل، حمزہ سپنگ مل، کلثوم ٹیکسٹائل، محمد بخش ٹیکسٹائل، شریف پولٹری، شریف ڈئیری، کوالٹی چکن، شریف ملک پراڈکٹس، کرسٹک پلاسٹک اور الاریبیہ شوگر مل میں بھی شئیرز ہیں۔ شہباز شریف نے اپنی دوسری بیوی تہمینہ درانی کو لاہور ڈیفنس سمیت 8 قیمتی جائیدادیں تحفے میں دیں۔ تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں 4کنال کا پلاٹ اور ایک ایکڑبیش قیمتی زمین بھی ہے۔ نیب کو ان تمام جائیدادوں کی تفصیلات موصول ہو گئی ہیں اور اب نیب ان کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان جائیدادوں کے سامنے آنے کے بعد میاں شہباز شریف کو ایک بار پھر جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور صاف پانی منصوبے مین کرپشن کے کیسز میں پہلے ہی عدالت سے سزا پا چکے ہیں اور ابھی ضمانت پر رہا کیے گئے ہیں لیکن اب ان کے دوبارہ گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.