ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے‘عثمان بزدار

خوشیوں کے تہوار ملکر منانے سے یگانگت ، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے‘وزیر اعلیٰ کی ہندو برادری کو مبارکباد

بدھ 20 مارچ 2019 16:15

ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے‘عثمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے، خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے یگانگت ، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی کا تہوار زندگی کی خوشیوں اورجوش و جذبے کی علامت ہے، پاکستان میں بسنے والے مسلمان ، سکھ ، ہندو ،مسیحی ، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں،پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے، ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کرنا ہے، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے محبت اور رواداری کو فروغ ملتا ہے ۔