Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی ایم کیساتھ مذاکرات کا اعلان کردیا

پی ٹی ایم کے جتنے تحفظات ہیں انہیں ختم کرنے کیلئے ان کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں کیونکہ ہم بھی قبائلی علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں ،اجمل وزیر

بدھ 20 مارچ 2019 19:55

خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی ایم کیساتھ مذاکرات کا اعلان کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی ایم کیساتھ مذاکرات کا اعلان کردیا ہے ۔وزیراعلی ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیر نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جتنے تحفظات ہیں انہیں ختم کرنے کیلئے ان کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں کیونکہ ہم بھی قبائلی علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں اس لئے انہیں باضابطہ طور پر دعوت بھیج رہے ہیں اور چھبیس مارچ کو جرگہ پی ٹی ایم سے مذاکرات کریگا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاؤس کے جرگہ ہال میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلی نے یہ کمیٹی بنائی ہے جس میں قبائلی رہنما ، سینیٹر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں اور اسے آئینی حیثیت حاصل ہے اجمل وزیرنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈمیں صوبے قبائلی اضلاع کو حصہ دینگے کیونکہ دو صوبوں میں ہماری حکومت ہے جبکہ دیگر دو صوبے بھی لازمی حصہ دینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبائلی علاقوں میں ترقی کیلئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی خود مختار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات