Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی

جمعرات 21 مارچ 2019 18:01

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔تشکیل کردہ بورڈ کے ارکان ان افراد پر مشتمل ہونگے۔مستقل چیئر مین کی تعیناتی تک سید ذوالفقار عباس بخاری بورڈ کے قائمقام چیئر مین کے فرائض انجام دیں گے۔بورڈ کے ارکان میں چئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ،سیکرٹری آئی پی سی ڈویڑن ،صوبائی وزراء سیاحت ،صوبائی سیکرٹریز سیاحت جن میں پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخواہ،بلوچستان ،آزادجموں وکشمیر و گلگت بلتستان شامل ہیں ،چئیرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز،چیئرمین ٹریول ایجینٹس ایسوسی ایشن،چئرمین پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

بورڈ میں ان افراد کو نجی ارکان کے طور پر شامل کی گیا ہے جن میں کامران لاشاری ،علی اصغر ،آفتاب الرحمن رانا ،سراج الملک ،محترمہ ثمینہ بیگ ،بہرام آواری ،محمد ایوب بلوچ ،یاسر رفیق ،ذوالفقار علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بورڈ میں جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویڑن ،سیکرٹری بورڈ،جوائنٹ سیکرٹری محکمہ سیاحت،وزارت خارجہ ،ایوی ایشن ڈویڑن ،وزارت داخلہ ،دفاع ڈویڑن ،اور اطلاعات و نشریات ڈویڑن بطور نمائندہ شامل ہونگے۔یاد رہے کہ بورڈ کی تشکیل 12 مارچ کو ہونے والے اجلاس کا تسلسل ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات