نیب نے فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 39گواہوں کی فہرست احتساب عدالت جمع کروادی

جمعرات 21 مارچ 2019 19:45

نیب نے فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 39گواہوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 39گواہوں کی فہرست تیار کر کے احتساب عدالت جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ کے چیف اکائونٹنٹ سید امجد شاہ، اسٹیبلشمنٹ سیکشن کے زرناب گل ،ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار کاشف محمود اور رضوان سعید شامل ،ڈائریکٹر فنانس سول سروسز اکیڈمی محمد اخلاق، سینئرآڈیٹر اے جی پنجاب ارشدعلی سمیت نیب کے گواہ ہوں گے ۔فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ٹرائل کا باقاعدہ آغاز 2 اپریل سے ہو گا۔