کامونکے،بائولے کتے کے کاٹنے سے نوجوان جاں بحق ،متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 21 مارچ 2019 19:52

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) بائولے کتے کے کاٹنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ محلہ درویش پورہ کا رہائشی مستری اجمل محنت مزدوری کے سلسلہ میں پانی والی ٹینکی نزد منڈیالہ روڈ پر موجود تھا کہ وہاں موجود بائولے کتے نے اسے اور دیگر راہگیروں کو کاٹ ڈالا جن کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے مستری اجمل کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کامونکے اور گردونواح میں اس وقت آوارہ کتوں کی بھرمار ہوچکی ہے جو اکثر راہگیروں کو کاٹتے ہیں ،بار بار عوامی شکایات کے باوجود سرکاری انتظامیہ نے آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :