لاہور ہائی کورٹ کے احتساب اپیلٹ بنچ کی شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی

جمعرات 21 مارچ 2019 21:51

لاہور ہائی کورٹ کے احتساب اپیلٹ بنچ کی شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے احتساب اپیلٹ بنچ نے شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ۔میاں شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ اسلام آباد میں مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہیں ہوئے۔نیب نے اپنا تحریری جواب داخل کروا دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس پر سماعت جاری ہے۔

درخواست گزار اس عدالت سے پہلے رجوع کریں۔ مسٹر جسٹس شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس وقاص رئوف پر مشتمل احتساب اپیلٹ بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔گزشتہ سماعت پر نیب کے پراسکیوٹر فیصل بخاری نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا اور کیس کو سنگل بنچ میں بھیجنے کی استدعا کی تھی ۔

(جاری ہے)

محض خدشات پر کسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہین کیا جا سکتا۔

درخواستگزار کو سننے بغیر اسکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا۔درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ۔چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب نے رمضان شوگر مل اور آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا کیس بنایا۔گرفتاری کے دوران اپنی بے گناہی کے ثبوت دئیے۔ نیب لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست ضمانت کے دوران لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکا۔عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر درخواست ضمانت منظور کرلی۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔پوتی کی تیمار داری اور دیگر مصروفیات کی بناء پر برطانیہ جانا چاہتا ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔