پانچواں ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : مغلپورہ وائٹس نے سنت نگر جمخانہ کو ہرادیا

جمعرات 21 مارچ 2019 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پانچویں ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مغلپورہ وائٹس نے سنت نگر جمخانہ کو دس وکٹ سے شکست دے دی۔ سنت نگر جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 111 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ محمد عثمان نے 34، مقصود احمد نے 49 رنز بنائے۔ مغلپورہ وائٹس کے لیگ سپنر سفیان عاشق نے تباہ کن بائولنگ کی اور صرف 22 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

مغلپورہ وائٹس نے مطلوبہ سکور بغیر کسی نقصان کے 112 رنز کا مطلوبہ ٹارگٹ 18 اوورز میں پورا کرکے دس وکٹ سے میچ جیت لیا۔ ابوبکر بٹ نے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 60 رنز اور محمد فائق نے 40 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔ میچ کے آخر میں جاوید میموریل کے صدرمحمد ارشد نے عمدہ کارکردگی پر سفیان عاشق کو کیش ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر محمد خورشید ، شکیل احمد، رب نواز، ریاض الدین، منظور علی عارف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :