Live Updates

مریم نواز کا جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

نواز شریف کے گردوں کا مرض اسٹیج 3پر ہے اس لیے انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ جب تک مجھے اور ڈاکٹرز کو نواز شریف تک رسائی نہیں دی جاتی تب تک میں جیل کے باہر بیٹھی رہوں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 14:53

مریم نواز کا جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کل جیل کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا۔مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے ان کے گردوں کا ٹیسٹ درست نہیں۔نواز شریف کا گردوں کا مرض اسٹیج 3 پر ہے۔ان کے گردوں کا لیول خراب ہو گیا ہے اس لیے نواز شریف کے گردوں کا فوراَ علاج ہونا چاہئیے۔

نواز شریف کے ڈاکٹر دو گھنٹے تک جیل کے باہر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر نہ جانے دیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ میں کل کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف کے ڈاکٹرز اور مجھے ان تک رسائی نہ دی گئی تو میں دھرنا دوں گی اور ڈاکٹرز کو اجازت ملنے تک جیل کے باہر دھرنا دوں گی
واضح رہے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد نے ملاقات کر کے صحت بارے دریافت کیا ،انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کے بعد بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ،انہیں انجائنا کی درد کی شکایت ہے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے درد کو کم کرنے کیلئے سپرے کا استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے والد کے لیے دعاؤں کی اپیل کر کی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کر کے ابھی جیل سے باہر نکلی ہوں۔نواز شریف کی طبعیت بدستور خراب ہے۔نواز شریف کو دوران ملاقات بھی اجائنا کی تکلیف رہی۔نواز شریف انجائنا درد کی دوا کھا رہے ہیں۔کارکن نواز شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر ،صاحبزادی مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کر کے انکی صحت بارے دریافت کی تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات