پنجاب رینجرز نے ہڈیارہ میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

جمعہ 22 مارچ 2019 16:06

پنجاب رینجرز نے ہڈیارہ میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پنجاب رینجرز نے ہڈیارہ میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور واہگہ بارڈر پر ہڈیارہ میں دو سمگلر ہیروئن سمگل کررہے تھے کہ رینجرز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سمگلروں کو روکنے کی کوشش کی ۔جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔رینجرز کی جانب سے نہ رکنے پر جوابی فائرنگ سے ایک سمگلر ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ملزم کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضہ سے ہیروئن اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔متعلقہ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔