مفتی محمدتقی عثمانی پرقاتلانہ حملہ لمحہ فکریہ ہے حکمران بے حسی توڑ یں اور علمائے کرام کا تحفظ یقینی بنائیں،مولانا حسین احمد
جمعہ 22 مارچ 2019 18:59
(جاری ہے)
وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیاکوآرڈی نیٹر مفتی سراج الحسن کے مطابق مولانا حسین احمد نے کہا کہ مفتی محمد تقی عثمانی ایک غیر متنازعہ او رامن کے داعی عالم دین ہیں۔
او ہمیشہ اتفاق واتحاد کے لیے کوشش کرنے والی شخصیت ہیں۔تمام مکاتب فکر میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاسکتے ہیں ۔اس لیے ان پر قاتلانہ حملہ بہت تشویش ناک اور بہت ہی پریشانی کاباعث ہے ۔صوبائی ناظم نے دینی شخصیات سے سیکورٹی واپس لینے پرحکومتی بے حسی کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت علمائے کرام اور عوام الناس کا تحفظ یقینی بنائے اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عناصر کاکھوج لگا کر انہیں نشان عبرت بنائے۔اور پے درپے علمائے کرام کی شہادتوں اور ان پر قاتلانہ حملوں کے حوالے سے وسیع مشاورت کا اہتمام کریں اوراس سلسلے کی روک تھام کے لیے حکمت عملی وضع کریں۔کیونکہ وطن عزیز مزید انتشار اور انارکی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔اگر حکومت نے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات سے قوم کو آگاہ نہ کیا تو سمجھا جائے گا کہ موجودہ حکومت علمائے کرام کو تحفظ دینے میں سنجیدہ نہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام مدارس سے پرا من رہنے کی اپیل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.