پاکستانی قوم ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریگی ‘اعجاز چوہدری

پاکستان کو پروان چڑھانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر مفکر پاکستان علامہ اقبال کا شاہین بننا ہوگا

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:41

پاکستانی قوم ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ23مارچ کا دن پوری قوم پورے جو ش وجذ بے کے ساتھ منا رہی ہے اور ہر طرف ملک بھر قومی پر چموں کی بہارہے ، یہ وطن جس بنیادوں پر بنایا تھا آج وقت آگیا ہے کہ اُ س پر من وعن عمل کیا جائے ، پاکستان کو وہ عظیم ریاست بنائے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور جس کے لیے بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جنا ح نے دن رات جد وجہد کی ۔

انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہاکہ پاکستانی قوم کو ایک بار پھر23مارچ 1940والا آج جذبہ پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، قراردار پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے پاکستانی قوم کو مثالی اتحاد پیدا کرنا ہو ہو گا ہم وہی قوم ہے جس نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کے قیام کے خواب کو پورا کیا تھا قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن پاکستان بنا کر دیا اور انہوں نے حصول پاکستان کے لئے انتھک محنت کی ہم پیارے وطن پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی اور ہمیں قردار پاکستان کی روشنی میں مملکت خداداد پاکستان کو پروان چڑھانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر مفکر پاکستان علامہ اقبال کا شاہین بننا ہوگا ۔