اسٹیٹ بینک نے یومِ پاکستان کے موقع پر نمائش کا انعقاد کیا
ہفتہ 23 مارچ 2019 20:06
(جاری ہے)
ان کی بصارت اور عزم کی پختگی اس امر سے عیاں ہے کہ قرار دادِ پاکستان کی منظوری کے محض سات برس کے اندر پاکستان معرضِ وجود میں آگیا۔ نمائش کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ نمائش اس منفرد نوعیت کی ہے کہ اس میں تاریخ کو بذریعہ فن بیان کیا گیا اور پاکستان میں سکہ سازی کے فن کو اجاگر کیا گیا ہے، جسے عموما سکے چھوٹے ہونے کی وجہ سے نظرانداز کردیا جاتا ہے۔
ڈپٹی گورنر نے نمائش کے شرکا کی توجہ اسٹیٹ بینک کے احاطے میں قائم ایل آر سی بلڈنگ کی دیوار پر نصب فن پارے کی جانب مبذول کراتے ہوئے اسے علامتی شبیہہ قرار دیا اور تقریب میں موجود عبدالجبار گل کے کام کو سراہا۔ 2004 میں اسٹیٹ بینک میں قائم لرننگ ریسورس سینٹر نامی عمارت کی دیوار پر سکوں کی جداری نقاشی کی غرض سے عبدالجبار گل کو منتخب کیا گیا تھا ۔ ایل آر سی کی دیوار پر نصب یہ فن پارہ 18 فٹ بلند اور 24 فٹ چوڑا ہے، جس میں 45 سکوں کے نہایت خوبصورت نقوش موجود ہیں۔ انہوں نے یہ غیرمعمولی اور منفرد منصوبہ محض چار ماہ کے عرصے میں مکمل کیا۔متذکرہ فن پارے میں استعمال ہونے والے ان 45 سکوں کی نقول اصل قامت میں 3 فٹ لمبے اور چوڑے پینلز پر نمائش میں پیش کی گئیں۔ جداری نقاشی کے فن پارے کی نقول تیار کرنے کے لیے ماڈل کاسٹنگ پراسس کی تکنیک استعمال کی گئی، جس میں ایم ڈی ایف لاثانی لکٹری پر نقوش کنندہ کیے گئے اور ڈھلائی کے لیے پلاسٹر استعمال کیا گیا۔ پلاسٹر تیار کرنے کے لیے کولڈ برونز کاسٹنگ نامی تکنیک استعمال کی گئی جس میں کانسی کی بھرت کو گوند میں ملایا جاتا ہے۔نمائش میں کئی ادوار کے سکے پیش کیے گئے، جن میں کوڑیوں سے لے کر اعشاری نظام کے تحت مختلف ادوار میں رائج سکے، کنورژن ٹیبل، سکہ سازی کا عمل اور پاکستان میں 1948 سے لے کر آج تک استعمال ہونے والے سکے شامل ہیں۔ نمائش میں ترکی اور جاپان کے قونصل جنرلز ،شہر کی معزز شخصیات ،اسٹیٹ بینک کے افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.