نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہو گی ، سپریم کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا ،کمرہ عدالت میں صرف وکلاء ، درخواست گزار اور فریقین کو جانے دیا جائیگا

پیر 25 مارچ 2019 14:29

نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہو گی ، سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل منگل کو ہوگی ، اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کر لیے گئے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں محدود نشستوں کے باعث خصوصی سیکورٹی پاس جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق کمرہ عدالت میں صرف وکلاء ، درخواست گزار اور فریقین کو جانے دیا جائے گا ۔

اعلامیہ کے مطابق عدالتی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند شہری ایس پی سیکورٹی سپریم کورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق وکلاء اور صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (آج) منگل کو سماعت کریگا۔سپریم کورٹ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت سے متعلق درخواست پر نیب سمیت دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کر چکی ہے۔