Live Updates

مریم نواز کی شکایت پر ٹوئٹر نے ترجمان وزیر اعلیٰ شہباز گل کا اکائونٹ معطل کردیا

ٹوئٹر انتظامیہ کو بتادیا نوازشریف قیدی ہیں، انکی معلومات دینا میری ذمہ داری ہے‘شہباز گل

پیر 25 مارچ 2019 16:52

مریم نواز کی شکایت پر ٹوئٹر نے ترجمان وزیر اعلیٰ شہباز گل کا اکائونٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی شکایت پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا اکائونٹ معطل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنا ٹوئٹر اکائونٹ معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اکائونٹ جزوی طور پر معطل کیا گیا۔شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے شکایت کی ہے کہ نوازشریف کی صحت کی معلومات شیئر کی جارہی ہیں،میرا ٹوئٹر اکانٹ مریم نواز کی شکایت پر ہی معطل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کو بتادیا ہے کہ نوازشریف قیدی ہیں، ان کی معلومات دینا میری ذمہ داری ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات