کوہاٹ،ڈوگر میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین خواتین جاں بحق ،تین دیگر زخمی ہوگئیں

پیر 25 مارچ 2019 19:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) قبائلی ضلع کرم کی وسطی تحصیل سنٹرل کرم کے دوراٴْفتادہ علاقے ڈوگر میں مٹی کا تودہ گرنے کے المناک واقعہ میں تین خواتین جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ضلع کرم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روزیہ واقعہ سنٹرل کرم کے علاقے ڈوگر میں پیش آیا جہاں بعض خواتین گھریلو استعمال کے لئے قریبی پہاڑ سے مٹی کی کھدائی کررہی تھیں کہ اس دوران اچانک مٹی کا تودہ اٴْن پر آگرا جس کی زدمیں آکرکئی خواتین ملبے تلے دب گئیں جس کے باعث تین خواتین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین دیگرزخمی ہوگئیں ۔

مقامی افراد نے واقعہ کی اطلاع پاتے ہی امدادی کاروائیاں شروع کیں اورجاں بحق اور زخمی خواتین کو ملبے تلے نکال دیا۔ اطلاعات کے مطابق تین زخمی خواتین میں سے دو شدید زخمی خواتین پلوشہ بی بی اور خوشخال بی بی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاںہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ جاں بحق خواتین میں مسماة یاسمینہ ،سیدہ جانہ اور وحیدہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :