ترکی کاگولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان

ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق حکم نامے پر دست خط اسرائیلی وزیراعظم کے لیے تحفہ ہیں،ایردوآن

منگل 26 مارچ 2019 12:15

ترکی کاگولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیںترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے پر دست خط ) دراصل ان کی طرف سے اسرائیل میں 9 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے لیے تحفہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں نیتن یاہو کا اپنی حریف جماعتوں سے سخت مقابلہ ہے۔