شاہد خاقان عباسی ملکی خزانے کو لوٹنے اور کرتوتوں کے باعث نیب جارہا ہے، شیخ رشید کی پھر تنقید

ٹرین پر چند سو لوگوں کو بلوا کر بلاول سمجھتے ہیں قومی ہیرو ہیں،بلاول کرپشن کے حق میں نکل رہے ہیں یہ ان کی سیاسی چیتا جلا دیگا،این آر او مانگتے ہوئے صرف شہباز شریف کو سنا ہے، زر داری اور شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی ہے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 26 مارچ 2019 13:48

شاہد خاقان عباسی ملکی خزانے کو لوٹنے اور کرتوتوں کے باعث نیب جارہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھر اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی ملکی خزانے کو لوٹنے اور کرتوتوں کے باعث نیب جارہا ہے،ٹرین پر چند سو لوگوں کو بلوا کر بلاول سمجھتے ہیں قومی ہیرو ہیں،بلاول کرپشن کے حق میں نکل رہے ہیں یہ ان کی سیاسی چیتا جلا دیگا،این آر او مانگتے ہوئے صرف شہباز شریف کو سنا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی ملکی خزانے کو لوٹنے اور کرتوتوں کے باعث نیب جارہا ہے، بطور وفاقی وزیر جو بھی دستاویزات میرے پاس موجود تھی نیب کے حوالے کر دیں ۔ انہوںنے کہاکہ شاہد عباسی بیرون ملک اپنے جوابات تیار کروارہے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہاکہ نیب کے پاس بین الاقوامی سکالرز یا پروفیسر موجود نہیں ہوں گے تاہم میں نے اپنا کام کردیا ہے اگلا کام نیب کا ہے۔

انہوںنے کہاکہ این آر او مانگتے ہوئے صرف شہباز شریف کو سنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے بلاول کو ٹرین پر لانا تھا لے آیا ہوں،ٹرین پر چند سو لوگوں کو بلوا کر بلاول سمجھتے ہیں قومی ہیرو ہیں،بلاول کرپشن کے حق میں نکل رہے ہیں یہ ان کی سیاسی چیتا جلا دے گا۔ نوازشریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آج بہت اہم دن ہے جو قانون اور عدالت کہے گئی وہ ٹھیک رہے گا انہوںنے کہاکہ اللہ کی ان کو سزا ہے ،یہ اللہ کی پکڑ میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ طاہر القادری نے بھی کہا ہے کہ میں نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔