سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے اپنی معطل شدہ پروازیں بحال کر دیں

منگل 26 مارچ 2019 16:50

سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے اپنی معطل شدہ پروازیں بحال کر دیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بدھ 27 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں PK-650 ،PK-651 ،PK-652 اورPK-653 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔کراچی سے ملتان کی دو طرفہ پروازیں PK-580 اورPK-581 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیںPK-536 اورPK-537 اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ خازیخان کے لئے بھی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔پی آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ائر پورٹ کا رن وے ضروری مرمت کے لئے بند ہونے کی وجہ سے 28 مارچ کی شام کو پی آئی اے سیالکوٹ سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔پی آئی اے فضائی حدود کی بندش کے باعث ان شہروں سے روانہ ہونے والے مسافروں کو دوسرے شہروں سے منسلک پروازوں سے آمدورفت کی سہولت فراہم کر رہی تھی۔