مسلم لیگ (ن)کے وفد کی سپیکر چیمبر آمد ،

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کر نے پراحتجاج

منگل 26 مارچ 2019 16:50

مسلم لیگ (ن)کے وفد کی سپیکر چیمبر آمد ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کر نے پر سپیکر چیمبر میں احتجاج کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق (ن)لیگی وفد میں ایاز صادق رانا تنویر اور رانا ثناء نے اللہ سپیکر چیمبر میں پہنچنے اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے ر ہنمائوں نے کہاکہ کسی بھی ممبر قومی اسمبلی کا پروڈکشن جاری کرنا پارلیمانی روایت ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق قومی اسمبلی کو بھی مفلوج کر دیا گیا ہے ،اس طرح کے فیصلوں سے پارلیمان کمزور ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سعد رفیق کے قانون و انصاف کی کمیٹی کیلئے بھی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جارہے ۔خواجہ سعد رفیق عوام کے منتخب ممبر قومی اسمبلی ہیں