شریف خاندان کو ایک دن میں دو خوشخبریاں مل گئیں

شریف خاندان آزاد ہو گیا، نواز شریف ضمانت پر رہا جب کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 17:35

شریف خاندان کو ایک دن میں دو خوشخبریاں مل گئیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) آج کا دن شریف خاندان کے لیے بہت بہترین ثابت ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا یا اور لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ پر سماعتہوئی ، مسٹر جسٹس ملک شہزاد اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رف پر مشتمل بنچ نے کیس کیسماعت کی۔

عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اس کے کچھ دیر بعد ہی نواز شریف کو بھی طبی بنیادوں پر رہائی مل گئی۔اسی حوالے سے معروف صحافی کامران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ سیاسی منظر نامہ میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔ نواز شر یف کی ضمانت سپریم کورٹ نے لے لی۔

جب کہ لاہور ہا ئی کورٹ نے تھوڑی دیر قبل ہی شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا اور اب تمام شریف خاندان آزاد ہے
واضح رہے آج سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہےسپریمکورٹ نے نواز شریف کی سزا 6 ہفتوں کے لیے معطل کر دی ہے۔

اسی حوالے سے اب ن لیگ کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا بڑا کرم ہے نواز شریف کی ضمانت ہوئی۔نواز شریف کے گھر آنے پر علاج کے لیے مشاورت کریں گے۔جب کہ اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔انشاء اللہ عدالتوں سے نواز شریف کو ریلیف ملتا رہے گا۔