انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ ، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم‘عثمان بزدار
گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے، پولیس اور انتظامیہ کے افسران حکومت کے دست وبازو ہیں مسائل کے حل، گڈگورننس اور اچھی خدمات کی فراہمی کیلئے پولیس اور انتظامیہ عوام اور عوامی نمائندو ں سے مضبوط رابطے قائم کریں ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کو ایک ہی پیج پر ہونا چاہیئے، عدم تعاون کا رویہ قطاً برداشت نہیں،اچھے نتائج کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا ‘وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 26 مارچ 2019 19:36
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔
پولیس ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنا کر عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے۔ ماضی کی روایات کے برعکس انتظامیہ اور پولیس سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔ صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی اور ڈی پی او میری ٹیم کا حصہ ہیں۔ عوام کی خدمت کرنے والے افسروں کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو ریلیف دیناہے اور تبدیلی لاکر دکھانی ہے اور گڈگورننس سے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیئے تاکہ دوسرے صوبے پنجاب کی مثال دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کو ایک ہی پیج پر ہونا چاہیئے، عدم تعاون کا رویہ قطاً برداشت نہیں۔اچھے نتائج اور بہترین سروس ڈلیوری کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مل جل کر ایمانداری سے کام کرنا ہو گا اورترقیاتی منصوبوں کی نسبت انتظامیہ اور پولیس کے رویے بدلنے کا اثر دیر پا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو گڈ گورننس کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنائیں گے۔ پنجاب بھر میں بغیر اطلاع دورے کر کے سروس ڈلیوری کا خودجائزہ لوں گا اورعوام کے مسائل جاننے اور ان سے براہ راست رابطے کے لئے جدید آئی ٹی نظام سے بھی مدد لی جائے گی ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے پبلک سروس ڈلیوری اور گڈ گورننس کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے افسران کو عوام تک رسائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں ڈی سی، ڈی پی او اور محکموں کے سربراہان باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگائیں جبکہ کمشنر اورآرپی او متعلقہ ضلع کی کھلی کچہری میں شرکت کریں گے اور محکمہ مال عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اچھاسول سرونٹ ہمیشہ غیر جانبدار ہوتا ہے۔ انتظامیہ او رپولیس کی منظم کاوشوں میں کامیابی پوشیدہ ہے۔ جہاں پولیس صحیح کام کرتی ہے وہی سوسائٹی کامیاب ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں گڈ گورننس او رپبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے کمشنر ز، آر پی اوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے تجاویز دیں۔ وزیراعلیٰ نے قابل عمل تجاویزپر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سرگودھا او ر فیصل آباد ڈویژن کے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.