بونیر میں میٹرک امتحانات کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے چھاپے

منگل 26 مارچ 2019 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء)ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان کی ہدایت پر مختلف گرلز اور بوائز اسکولوں کے امتحانی مراکز میں میٹرک کے جاری امتحانات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خدوخیل عبدالمقسط نے جنک بانڈہ، طوطالئی اور دیگر متعدد علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا انہوں نے نگرانی پر مامور عملے کو نقل اور بوٹی مافیا کی بھرپور حوصلہ شکنی کی تاکید کی تاکہ تعلیمی اداروں سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعض پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور اسے بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔