Live Updates

دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کر دی

وزیراعظم عمران خان کا افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے نگران حکومت کے تحت انتخابات کے پاکستان ماڈل کا حوالہ دیا تھا، بیان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ سمجھا جائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 مارچ 2019 13:04

دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مارچ 2019ء) :دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا افغانستان سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے نگران حکومت کے تحت انتخابات کے پاکستان ماڈل کا حوالہ دیا تھا،وزیراعظم عمران خان کئے بیان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان افغان عمل میں سہولت کے لیے ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔پاکستان کا افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے علاوہ کوئی مفاد نہیں۔چار دہائیوں سے تشدد کا شکار افغان عوام کو پر امن زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے جب کہ افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے ایک بیان کے بعد افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان میں ایک عبوری حکومت کا قیام ہونا چاہیے تاکہ افغان طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ افغان طالبان موجودہ کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر تیار نہیں ہیں۔

جب کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار تعمیری رہا ہے اور لیکن عمران خان کاافغانستان کے بارے میں بیان ٹھیک نہیں ہے۔ زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہا عمران خان کا افغانستان کے حوالے سے بیان تعمیری نہیں ہے، افغانستانکے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف اور صرف افغانیوں کو ہے ۔ عالمی کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ افغانستان کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ افغان اکٹھے ہو سکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات