تحصیل صافی ،مختلف اقوام کا ماربل کان ٹھیکیدار حاجی جلات خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 27 مارچ 2019 22:55

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2019ء) تحصیل صافی گاگیزئی قوم کے مختلف اقوام کا ماربل کان ٹھیکیدار حاجی جلات خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ ٹھیکیدار ایک بااثر شخصیت ہے جس نے پیسے کے بل بوتے اور اثر و رسوخ کے ذریعے ہمارے کٹہ سر ماربل کان پر قبضہ جما رکھا ہے۔مظاہرین کا وزیر معدنیات کے خلاف شدید نعرہ بازی۔2013 میں مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں شریعت کے مطابق ہمارے حق میں فیصلہ ہوا تھا۔

ہم نے کئی بار اپنے حقوق کیلئے آواز اُٹھائی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ اگر مذکورہ ماربل کان قوم کے حوالے نہ کیا گیا تو ہم مزید مظاہروں پر مجبور ہو جائینگے۔ مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں گاگیزئی قوم کے مختلف اقوام نے ماربل کان ٹھیکدار حاجی جلات خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مذکورہ ٹھیکیدار اور وزیر معدنیات کے خلاف شدیدی نعرہ بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے ملک حاجی خان بہادر، ملک حاجی گل محمد، حاجی رحمت گل، ملک حاجی محمد نبی، ملک سیدور، حاجی یاردل و دیگر نے کہا کہ ٹھیکیدار حاجی جلات خان نے جعلسازی کے ذریعے ماربل کان کا لیز اپنے نام کیا ہے۔ اس کے خلاف متاثرہ قوم نے کئی دفعہ احتجاجی مظاہرے کئے جس میں گاگیزئی قوم کے مختلف اقوام نے اپنے حقوق کیلئے آواز اُٹھائی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔

کیونکہ مذکورہ ٹھیکدار ایک با اثر شخصیت ہے جس نے پیسے کے بل بوتے اور اثر و رسوخ کے ذریعے ہمارے ماربل کانوں پر قبضہ بدستور جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء میں مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے ذمہ داران کی نگرانی میں شریعت کے مطابق فیصلہ کیا گیا تھا۔ مگر ابھی تک اس فیصلے پربھی عملدرآمدنہیں کیا جارہا جو کہ غریب قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے ہمارے ماربل کان ہمیں نہ دلوائے تو ہم اپنے حق کی حصول کے لئے ماربل پہاڑی تک جانے والی روڈ کو آمد و رفت کیلئے بند کر دینگے۔ اور کسی کو بھی ماربل لے جانے کی اجازت نہیں دینگے۔ مظاہرین نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ ٹھیکدار سے ہمارے کان کا قبضہ چھڑوایا جائے بصورت دیگر معاملہ مزید سنگین ہو جائیگا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :