Live Updates

نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

پیر 1 اپریل 2019 21:11

نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے عامر ظہیر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے نواز شریف کی حد تک درخواست واپس لے لی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے متعلق سپریم کورٹ حکم دے چکی ہے کہ نواز شریف ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ملزمان نیب کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔نواز شریف مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات