آنکھوں کے فری علاج و آپریشن کے لئے دو روزہ آئی کیمپ کا انعقاد

منگل 2 اپریل 2019 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام اوستہ محمد (بلوچستان) میں آنکھوں کے فری علاج و آپریشن کے لئے دو روزہ آئی کیمپ لگایا گیا جس میں 770 کا معائنہ اور139مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کئے گئے اور ہیپاٹائٹس بی اورسی کے 8 مریض بھی شامل تھے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ کیمپ المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی سرپرستی میں المصطفیٰ برطانیہ کے تعاون سے لگایا گیا تھا جبکہ ناظم اعلیٰ جماعت اہل پاکستان پیرخالدسلطان قادری کی نگرانی میں بھرپورتعاون حاصل تھا۔

کیمپ میں مریضوں کے لئے ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ سمیت دیگر مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ حاجی حنیف طیب نے بتایا کہ المصطفیٰ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آنکھوں کے علاج اور آپریشن کے لئے فری کیمپوں کا انعقادکرتی ہے۔

(جاری ہے)

ہماری ترجیحات ان چھوٹے گاؤں اور چھوٹے شہروں میںہوتی ہے جہاں نہ توآنکھوں کے ہسپتال ہوتے ہیں اور نہ آنکھوں کے علاج کے لئے ماہرسرجن موجود ہوتے ہیں۔ المصطفیٰ کے ساتھ تعاون کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، معاونین، ذمہ داران کارکنان خراج تحسین اورمبارک بادکے مستحق ہیں جن کی مشترکہ جدوجہد سے ہم غریبوں اور مستحقین خدمت کررہے ہیں۔