فواد چوہدری اور شیخ رشید کا منصب مغلِ اعظم کے بھانڈوں جیسا ہے،مر تضی وہا ب

گورنر سندھ وفاق کا نمائندہ بننے کے بجائے سیاسی جوڑ توڑ کر رہے ہیں،مشیر اطلا عا ت سندھ

منگل 2 اپریل 2019 20:14

فواد چوہدری اور شیخ رشید کا منصب مغلِ اعظم کے بھانڈوں جیسا ہے،مر تضی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عات قا نو ن اور اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اندرونی خلفشار کی وجہ سے اپنا وجود کھوکھلا کر چکی ہے۔فواد چوہدری اور شیخ رشید کا منصب مغلِ اعظم کے بھانڈوں جیسا ہے۔ بدزبانی میں شیخ رشید کا کوئی ہمسر نہیں ہوسکتا۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ایک بیا ن میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا عوام کی چیخیں نکالنے کے بعد کہتے ہیں کہ شکر ادا کرو۔ وزیر خزانہ اصطلاحات کی باتیں کرکے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں معیشت کی بہتری کے نام پر عوام کو لالی پاپ دینا بند کیا جا ئے انہو ں نے کہا کہ فواد چوہدری کی اپنے سابقہ آقا مشرف سے ہمدردی ان کے بیانات سے ظاہر ہے آمروں کی باقیات نے ملک کو تعفن زدہ کردیا ہے سلیکٹیڈ حکمران کا کوئی وژن نہیں ہوتاکہیں سے تیل نہیں نکلا یہا ں صرف عوام کا تیل نکالا جارہا ہے وفا ق، سندھ کی رقوم فراہم کرنے کے بجائے سیاسی بازی گری کے کرتب دکھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مر تضی وہا ب نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی سے ان کی دال جوتیوں میں بٹ رہی ہے شیخ رشید پہلے خود سیاست کے آداب سیکھیں بعد میں کسی کو شاگردی میں لیںخیبرپختونخوا میں کرپشن کی داستانیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سندھ حکومت کی کارکردگی نااہل حکمرانوں سے برداشت نہیں ہورہی۔ انہو ں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی وزارت کے افسران کے ساتھ مغل شہنشاہ جیسا سلوک کر رہے ہیںسندھ میں گورنر راج کا خواب انہیں دن میں دکھائی دے رہا ہے گورنر سندھ وفاق کا نمائندہ بننے کے بجائے سیاسی جوڑ توڑ کر رہے ہیں۔

علا و ہ ازیں مر تضی وہا ب نے میر پو ر خا ص کے صحا فیو ں کو دی جا نے والی دھمکیو ں کا نو ٹس لیتے ہو ئے پو لیس کے اعلی حکا م سے صحافیو ں کو تحفظ فرا ہم کر نے کی ہدایا ت دیتے ہو ئے کہا ہے کہ بی بی مر ی کے وا قعہ کی شفا ف تحقیقا ت کیلئے ڈی آئی جی میر پو ر خا ص کو بھی احکا ما ت جا ر ی کئے ہیں ۔انہو ں نے کہا ہے کہ صحا فیو ں کو دھمکیا ں دینے والے عنا صر کسی رعا یت کے مستحق نہیں ہیں ان خلا ف سخت سے سخت کا روائی کی جا ئے اور وا قعہ کو منتقی انجا م تک پہنچا یا جائے ۔وا ضح رہے کہ ڈی ایس پی سی آئی اے نے بیرسٹر مر تضی وہا ب کی ہدایت پر صحا فیو ں سے ملا قا ت کی اور ان سے تفصیلا ت حا صل کیں ۔